خا ندانی منصو بہ بندی کے حوالے سے بہتر کا رکر دگی دکھا نے والے ڈاکٹرز کی حو صلہ افزائی اور مراعا ت دی جا ئیں گی ،نگران صو با ئی وزیر صحت

ہفتہ جون 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) سندھ کی نگرا ن صو با ئی وزیر برا ئے صحت ،،تعلیم اور بہبو د آبا دی ڈاکٹر سعدیہ رضوی نے خا ندانی منصو بہ بندی کے حوالے سے ہو نے والے ایک اجلا س کی صدارت کی اور سندھ میں خاندانی منصو بہ بندی کے حوالے کئے جا نے والے اقداما ت کا جا ئزہ لیا ۔اس مو قع پر ڈائریکٹر محکمہ بہبو د آبا دی نے صو با ئی وزیر کو محکمہ کی کا ر کردگی اور کا م کے حوالے سے تفصیلا ت بتا تے ہوئے کہا کہ سندھ کے تما م چھوٹے اوربڑ ے سر کا ر ی ہسپتا لو ں میں خا ندانی منصو بہ بندی کے دفا تر مو جو د ہیں جہا ں ہما ر ے ڈاکٹر ز عوام میں بچو ں کے درمیا ن وقفے اور ما ئو ں کو در پیش مسا ئل سے آگا ہی دینے کے لئے ہر وقت مو جو د رہتے ہیں ۔

صو با ئی وزیر سعدیہ رضوی نے صحت اور بالخصوص زچہ و بچہ کے مسائل ہنگا می بنیادوں پر حل کر نے کا عزم کیا اور کہا کہ بہتر کا ر کر دگی دکھا نے والے ڈاکٹرز کی حو صلہ افزائی کے لئے ان کو مراعات اور اسنا د سے نوازا جا ئے گا اور انکی یہ کا ر کر دگی سالا نہ رو پو ر ٹ میں بھی در ج کی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

وہ قو میں دنیا میں تر قی کر رہی ہیں جنہوں نے اپنے وسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنی آبا دی کو کنٹرو ل کیا پا کستا ن بھی بڑھتی آبا دی اور کم وسائل کی وجہ سے مشکلا ت سے دو چار ہے ہمیں ہنگا می بنیا دو ں پر اس مسئلے کو حل کر نے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :