جماعت اسلامی صوبائی رہنمائوں کی جے آئی یوتھ ضلع قلعہ عبداللہ کے نائب صدر سعید علی اچکزئی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کاا ظہار

ہفتہ 23 جون 2018 22:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ، نائب امراء بشیراحمدماندائی ، ڈاکٹر محمدا براہیم ،زاہدا ختر بلوچ ، میر محمد عاصم سنجرانی ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر جمیل احمدمشوانی نے الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر حفیظ اللہ خروٹی کے چچا حاجی عبدالرحمان اور جے آئی یوتھ ضلع قلعہ عبداللہ کے نائب صدر سعید علی اچکزئی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔

متعلقہ عنوان :