چین کی درآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے

آئندہ ششماہی میں بین الاقوامی تجارت میں زبردست اضافہ ہوگا ،ماہر

اتوار 24 جون 2018 12:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) ایک ماہر نے پیشن گوئی کی ہے کہ چین کی بین الاقوامی تجارت سال کی آئندہ ششماہی میں زبردست رہے گی،اور اس کی درآمدات میں اضافے کی مسلسل کوششوں سے ملکوں مانگ کو پورا کیا جائیگا اور عالمی معیشت کو طقویت پہنچے گی، چین کی بین الاقوامی تجارت و اقتصادی تعاون اکادمی میں بین الاقوامی تجارتی ادارہ کے ڈائریکٹر لیانگ منگ نے کہا کہ ملک کی غیر ملکی تجارت کے حجم میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، اور اسے نئے مواقوں کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ آئندہ ششماہی میں تجارت میں ٹھوس اضافہ ہو گا۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2018کے پہلے پانچ مہینوں میں اشیاء کی تجارت 8.8فیصد سالانہ کے اضافے سے بڑھ کر 11.63ٹریلین یوآن(1.79ٹریلین امریکی ڈالر)ہو گی،جنوری اور مئی کے درمیان برآمدات کے مقابلے میں درآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔اس طرح فاضل تجارت 649.8بلین یوآن رہی۔

متعلقہ عنوان :