بولٹن کا دورہ ٹرمپ پوٹن ملاقات کی راہ ہم وار کر سکتا ہے، مائیک پومپیو

اتوار 24 جون 2018 12:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ قومی سلامتی کے امریکی مشیر جان بولٹن کا دورہ ماسکو امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کی راہ ہم وار کر دے گا۔

(جاری ہے)

مائیک پومپیو نے اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جان بولٹن ممکنہ طور پر اتوار یا پیر کو ماسکو روانہ ہو سکتے ہیں۔ اس سے قبل روسی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے درمیان برسلز میں نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :