آئیوری کوسٹ کا 2022 ء تک 1 ملین ٹن کوکوا گرایئنڈ کرنے کا منصوبہ

اتوار 24 جون 2018 12:10

یاموسوکرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) آئیوری کوسٹ نے کہا ہے کہ وہ 2022 ء تک کوکوا کی ملکی پیداوار کا ایک ملین ٹن مقامی سطح پر گراینڈ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

کافی کوکوا کونسل کے نائب سربراہ یائو این گوران نے صحافیوں کو بتایا کہ اس وقت ملک میں 7 لاکھ 12 ہزار ٹن کوکوا گراینڈ کرنے کی صلاحیت ہے جبکہ حکومت نے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہت سے ترغیبات دی ہیں جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر کوکوا گرنڈ کرنے کی صلاحیت بڑھا کر 2022 ء تک 1 ملین ٹن تک لائی جائے گی۔