سرگودھاڈویژن کے چاروں اضلاع سے 48 لاکھ 99 ہزار 581 ووٹران 25 جولائی کو 3818 پولنگ اسٹیشن پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

اتوار جون 14:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) الیکشن 2018 کے لئے سرگودھاڈویژن کے چاروں اضلاع سے 48 لاکھ 99 ہزار 581 ووٹران 25 جولائی کو 3818 پولنگ اسٹیشن پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ضلع سرگودھا کے مردانہ1253168 ،اور،زنانہ 1029745 ووٹران سمیت کل2282913 ووٹران کے لئے 1697پولنگ اسٹیشن،ضلع خوشاب کیمردانہ 438507،اورزنانہ390023 ووٹران سمیت کل828530 ووٹران کے لئے 675 پولنگ اسٹیشن ضلع میانوالی کیمردانہ 496876 اورزنانہ419605 ووٹران سمیت916481 ووٹران کے لئے 725 پولنگ اسٹیشن،اورضلع بھکر کیمردانہ 481501 اورزنانہ 390156 ووٹران سمیت کل871657 ووٹران کے لئے 721 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جہاں ڈویڑن بھر سے ووٹران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :