چین میں خراب موسم کے باعث گندم کی پیداوار میں 20 فیصد تک کمی کا امکان

اتوار 24 جون 2018 16:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) چین میں خراب موسم کے باعث رواں سیزن کے دوران گندم کی پیداوار میں 20 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مشرقی صوبے شین ڈونگ سے تعلق رکھنے والی ماہر زراعت وانگ وینگ فینگ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ملک کے پیداواری علاقوں میں فصل کے ابتدائی مرحلے میں خشک سالی اور کٹائی کے موقعے پر شدید بارشوں کے باعث پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی کا امکان ہے۔

انھوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی کشیدگی کے باعث امریکی گندم کی برآمد میں کمی کا یقینی امکان ہے اور اس صورتحال سے کینیڈا اور روس فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے گندم کی بڑھتی طلب کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم کے نرخ بڑھنے کا بھی امکان ہے جو پہلے ہی دوہفتوں کے دوران 5 فیصد اضافے کے ساتھ 2390 یوان فی ٹن سے بڑھ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :