ہدایت کار مسعود بٹ کی پنجابی فلم ’’پیشی گجراں دی‘‘عیدالاضحٰی پر ریلیز ہو گی

اتوار 24 جون 2018 17:40

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ہدایت کار مسعود بٹ کی پنجابی فلم ’’پیشی گجراں دی‘‘عیدالاضحٰی پر ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کے رائٹر ناصر ادیب جبکہ ایک طویل عرصے کے بعد اداکار معمر رانا اور بابر علی کسی پنجابی فلم میں کام رہے ہیں۔ ہدایتکار مسعود بٹ نے اے پی پی کو بتایا کہ میری اس پنجابی فلم کو شائقین مدتوں یاد رکھیں گے کیونکہ اس کی کہانی اور میوزک پر بڑی محنت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :