عام انتخابات 2018 تیاری ، سہولتوں اور پولنگ عملہ کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ اجلاس

اتوار 24 جون 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) کمشنر کراچی محمد صالح احمد فاروقی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں عام انتخابات 2018کی تیاری کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پولنگ عملہ اور سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے انتظامیہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق عمل کرے گی۔

۔کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پولنگ عملہ اور سہولتوں کی فراہمی سے متعلق اپنے فرائض الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں ذمہ داری سے ادا کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا یے گا۔

(جاری ہے)

ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کے لئے جاری کر دہ مانٹرنگ کمیٹیوں کو فعال بنایا جا ئے گا کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں الیکشن کمیشن کی ہدایا ت کی روشنی میں مانٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کریں انھیں انتخابات میں ان کے فرائض کے بارے میں آگاہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مانٹرنگ کمیٹیاں الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق عمل کریں ۔

اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر علی اصغر سیال ایڈیشنل کمشنر محمد علی شاہ، تمام ڈپٹی کمشنرزڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق صدیقی اور دیگر نے شر کت کی ۔