مسلم لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، سلیم ضیاء اور خواجہ طارق نذیر کی گورنر سندھ سے اظہار تعزیت

اتوار جون 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ،جنرل سیکر ٹری سینیٹر سلیم ضیا اور سیکر یٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے گورنر سندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے گورنر سندھ محمد زبیر سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا۔ مسلم لیگی رہنمائوں نے طارق عمر کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی اور سوگواران کوصبر کی تلقین کی ۔

متعلقہ عنوان :