ٹنڈو محمد خان، ویسریا چیک پولیس پوسٹ کے قریب گونی کینال کے قریب نہر سے نوجوان کی لاش برآمد

اتوار جون 19:30

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) ٹنڈو محمد خان کے علاقے ویسریا چیک پولیس پوسٹ کے قریب گونی کینال کے قریب نہر سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت ٹنڈو محمد خان کے علاقے ٹالپر کالونی کے رہائشی مبینہ طور پر گم ہو جانے والے نوجوان ندیم میمن کے نام سے ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر غوطہ خوروں کی مدد سے لاش کو نکال کر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا گیا، جہاں پر پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :