متحدہ مجلس عمل پی کے 79 کے زیر اہتمام علماء کنونشن کل ہو گا،ملک نوشاد خان

اتوار جون 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) جمعیت علماء پاکستان((نورانی) کے صوبائی رہنماء و ایم ایم اے کے امیدوار پی کے 79 ملک نوشاد خان نے کہا ہے کہ کل بروز منگل 26 جون کو متحدہ مجلس عمل پی کے 79 کے زیر اہتمام علماء کنونشن منعقد ہوگا جس میں ممتاز عالم دین مفتی سید قمر ، مولانا معراج الدین سرکانی ، قاری احسان ، مفتی منورشاہ ،امید وار این اے 28 و صدر متحدہ مجلس عمل پشاور صابرحسین اعوان ، امید وار پی کے 79 ملک نوشاد اور دیگر علماء کرام خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کنونشن میں پی کے 79 کے تمام علماء کرام اور خطباء کر شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل علماء کرام کے سرپرستی میں انتخابی مہم چلا رہی ہے اور صوبے میںآئندہ حکومت علماء کرام اور دینی جماعتوں کی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایم اے نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کے لئے سیکولر ازم کا راستہ روکے گی اور علماء کرام کی قیاد ت میں ملک میں اسلامی نظام نافذکرے گی ۔