پنجاب ایگری ایکسپو2018 کے انعقاد سے پاکستان کے زرعی شعبہ کوپوری دنیا میں پذیرائی حاصل ہوئی،وزیر زراعت،خوراک،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب سردار تنویر الیاس
نمائش کے اختتامی روز پروقار تقریب کا انعقاد،سیکرٹری زراعت پنجاب ڈاکٹر واصف خورشید کی خصوصی شرکت محکمہ زراعت کے افسران میں شیلڈزکی تقسیم
اتوار 24 جون 2018 21:20
(جاری ہے)
اس کے علاوہ دنیابھر کو پاکستان کے شعبہ زراعت کے متعلق آگاہی حاصل ہوئی۔اس نمائش نے بین الاقومی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر بنایا ہے۔
ہمارے زراعت کے شعبے سے وابستہ تاجروں کو بین الاقومی پارٹنرز کا ساتھ میسر آیا اور باہمی امور پر انھوں نے تبادلہ خیال کیا۔سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ وہ اس نمائش میں شریک بین الاقومی مندوبین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نمائش میں حصہ لیا۔سیکرٹری زراعت پنجاب ڈاکٹر واصف خورشید نے کہا کہ ایگری ایکسپو کے انعقاد سے ملکی ہارٹیکلچر،ہائی ویلیو ایگریکلچر اور چاول کی اعلی اقسام اور ان کی مصنوعات کو دنیا بھر میں نئی منڈیاں ملنے کے امکانات روشن ہو ئے ہیں ۔ اس نمائش سے کاشتکاروں،ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں ، پروسیسرز،درآمد اور برآمد کنندگان کیلئے قومی و بین الاقوامی سطح پر رابطہ کاری کے وسیع مواقع کی فراہمی کے علاوہ عالمی مارکیٹوں میںبرآمد کے ذریعے پاکستانی ہارٹیکلچر،ہائی ویلیو ایگریکلچر اور چاول کی مصنوعات کی ترقی، بہتری اور فروغ و ترویج کے امکانات کے لیے مواقع حاصل ہوئے۔ ڈاکٹر واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزیدکہا اس نمائش کے انعقاد سے پاکستانی برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔ نمائش میںچاول، پھلوں،سبزیوں اوران سے بنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا گیا اورزرعی شعبہ سے وابستہ کاشتکار،ایکسپوٹرز،امپورٹرز اورملکی و بین الاقوامی کمپنیاں اس نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کیں۔نمائش کے آخر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وزیر زراعت،خوراک،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب نے کی ۔اس تقریب میں محکمہ زراعت کے افسران کو نمایاں کام کرنے اور ایک کامیاب زرعی نمائش کے انعقاد پر شیلڈز سے نوازا گیا۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.