بورے والا ،آتشیں اسلحہ سے مسلح دو ملزمان بھرے بازار میں پھول فروش سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

اتوار 24 جون 2018 21:20

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) آتشیں اسلحہ سے مسلح دو ملزمان بھرے بازار میں پھول فروش سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے واقعات کے مطابق کالج روڈ پر بالمقابل میزان بنک پھول فروش ارسلان احمد اپنے بھائی محمد سلمان کے ہمراہ9بجے شب اپنا سٹال بند کر کے اپنی موٹر سائیکل ہنڈا 125اپلائیڈ فار پر سوار ہو ا ہی تھا کہ اچانک دو مسلح ملزمان آگئے اور دونوں بھائیوں کو پسٹل کے بٹ مار کر نیچے گرا دیا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ ماڈل ٹائون نے ارسلان کی رپورٹ پر دو نا مزد ملزمان ظفر اقبال سکنہ چک 53فتح اور عبدالوحید کھوکھر سکنہ موضع شبلی غربی بہاولنگر کے خلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی #