یورپی یونین سربراہ اجلاس سے قبل اہم یورپی رہنماؤں کی ملاقات

پیر 25 جون 2018 11:56

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) یورپی رہنماؤں نے رواں ماہ یورپی یونین کے ہونے والے سربراہ اجلاس سے قبل برسلز میں ملاقات کی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میں خاص طور پر یورپی خطیکو درپیش مہاجرین کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

یورپی رہنماء مہاجرین کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ملاقات میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل، اطالوی وزیراعظم جٴْوزیپے کونٹے کے علاوہ لکسمبرگ، سپین اور بیلجیم کے وزرائے اعظم بھی شریک تھے ۔ یورپی یونین کے سربراہ اجلاس سے قبل یہ ایک اہم اجلاس قرار دیا جاتا ہے۔ یورپی یونین کا سربراہ اجلاس 28سی29 جون کو ہوگا۔