پینانگ جونیئر اوپن سکواش چیمپین شپ کل شروع ہوگی

پیر 25 جون 2018 12:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پینانگ جونیئر اوپن سکواش چیمپین شپ کل منگل سے ملائشیاء کے شہر کوچنگ میں شروع ہوگی جو یکم جولائی تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ملائشیاء میں ہونے والے ایونٹ میں قومی جونیئر کھلاڑی مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں پاکستان سیمت ملائشیاء، آسٹریلیا، بیلجیئم، سنگاپور، بھارت، ہانگ کانگ اور چین کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :