امریکی وزیردفاع کل تین روزہ دورے پر چین پہنچیں گے ،

چینی حکومت و افواجی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے

پیر 25 جون 2018 13:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کل منگل کو تین روزہ دورے پر چین پہنچیں گے ، جیمز میٹس چینی حکومت و افواج کے رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فنگ حہ کی دعوت پر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس چھبیس سے اٹھائیس جون تک چین کا دورہ کریں گے۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس چینی حکومت و افواج کے رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔فوجی حکام سے ملاقات میں فریقین دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :