پینانگ جونیئر اوپن سکواش چیمپین شپ کل ملائشیا میںشروع ہوگی

پیر 25 جون 2018 13:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پینانگ جونیئر اوپن سکواش چیمپین شپ کل منگل سے ملائشیا کے شہر کوچنگ میں شروع ہوگی جو یکم جولائی تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ملائشیا میں ہونے والے ایونٹ میں قومی جونیئر کھلاڑی مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں پاکستان سیمت ملائشیا، آسٹریلیا، بیلجیئم، سنگاپور، بھارت،، ہانگ کانگ اور چین کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :