اسپین،کوسٹ گارڈز کی بر وقت کارروائی،

768غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا

پیر 25 جون 2018 15:08

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے سمندر میں پھنسے 768غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا، تارکین وطن ہوا بھری 25کشتیوں پر سوار تھے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے کوسٹ گارڈز نے سمندر میں پھنسی768 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا۔

(جاری ہے)

کوسٹ گارڈز نے تارکین وطن کو بچانے کی فوٹیج جاری کی ہے۔ تارکین وطن ہوا بھری 25کشتیوں پر سوار تھے جنہیں سمندر کی لہروں نے منزل سے دور کر دیا۔کوسٹ گارڈز نے آبنائے جبرالٹر،بحیرہ البوران اور کینری آئی لینڈ کے قریب سے بچایا گیا۔ تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق افریقہ کے ممالک سے ہے۔

متعلقہ عنوان :