بھارت :ریاست مہاراشٹر میں شدید بارشیں،ممبئی میں ایک شخص ہلاک

پیر 25 جون 2018 15:10

ْ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) ممبئی سمیت بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ممبئی میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، فلائٹ آپریشنز اور شہر میں چلنے والی ٹرین سروس میں بھی تاخیر کا سامنا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی میں آج بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ممبئی سمیت مختلف شہروں میں جمعرات تک بارشیں جاری رہنے کی توقع ہے۔