فرانس میں مسلمانوں پرحملوں کی منصوبہ بندی، 10 انتہا پسند گرفتار

گرفتار افراد منظم گروپ کا حصہ ہیں جن پر اسلام سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف پرتشدد جرائم کے ارتکاب کا شبہ ہے

پیر 25 جون 2018 15:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) فرانس کی انسداد دہشت گردی پولیس نے مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 مشتبہ انتہا پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔فرانس کے عدالتی ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ گرفتاریاں ہفتے کے روز ملک کے مختلف شہروں سے کی گئیں۔ زیادہ لوگ جزیرہ کورسیکا سے گرفتارکیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد پر شبہ ہے وہ ملک میں مسلمانوں کی جان ومال پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔فرانس کی داخلی سلامتی کے مانیٹرنگ ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ’گرفتار کیے گئے افراد منظم گروپ کا حصہ ہیں اور ان پر اسلام سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف پرتشدد جرائم کے ارتکاب کا شبہ ہے‘۔ سیکیورٹی حکام کو معلوم ہوا ہے کہ مشتبہ ملزمان اسلحہ کے حصول کے لیے کوشاں تھی

متعلقہ عنوان :