فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار

پیر 25 جون 2018 15:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ا یگزیکٹو ممبر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ حاجی محمد اصغر نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا ہر فراد ایک لاکھ 17ہزار کا مقروض ہوگیا ہے ، ٹیکس کا نظام بہتر کرنے کی ضرور ت ہے لوگوں ٹیکس دینا چاہتے مگر کرپٹ فیایا اس نظام کو درست نہیں ہونے دیتا،، اس وقت پاکستان کا تجارتی خسارہ 36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ اس مالی سال کے گیارہ ماہ کا کرنٹ خسارہ بھی 16 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بزنس کمیونٹی کو اپنی آنکھیںاور کان کھلے رکھتے ہوئے کاروبار کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

فی الحال روپے کی قدر میں مزید کمی کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو خطر ناک معاشی صورتحال کا سامنا ہے اور اس سے نکلنے کیلئے ہمیں ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا ہوگا ورنہ ہمارا حال بھی انڈونیشیا اور ترکی جیسا ہوگا ۔

سیکرٹری خزانہ کی طرف سے خسارہ کم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مزیداضافے کی اطلاعات تشویش ناک امر ہے انہوں نے کہا کہ حقائق کو نظر انداز کرنے کایہ نتیجہ ہے کہ ملک میں غربت اوربیروزگاری بڑھ رہی ہے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کے لیی10روزمیں فارمولاطے کرنے کاحکم خوش آئند اقدام ہے۔

پی ایس اوسمیت 22کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات کودرآمدکرتی ہیں۔ملی بھگت کرکے ہر ماہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کردیاجاتا ہے جس سے عوام کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سے لے کر اشیاء خوردونوش تک ہر چیز کے نرخوں میں اضافہ ہوجاتاہے ا،چیف جسٹس اس حوالے سے بھی نوٹس لیں تاکہ عوام کی خون پسینے کی کمائی کاٹھیک استعمال ہوسکے۔قومی خزانے کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔