فیصل آباد ،ْنجی فوڈ فیکٹری میں آگ بھڑک اٴْٹھی، 10 بچے جھلس گئے

نگران صوبائی وزیر برائے لیبر اور انسانی حقوق میاں نعمان کبیر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،ْرپورٹ طلب کرلی لیبرقوانین کی پاسداری نہ ہونے کی وجہ ڈائریکٹر لیبر نے ماہ رمضان میں اضافی ڈیوٹیوں کو قرار دیدیا

پیر 25 جون 2018 15:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) فیصل آباد میں ملت روڈ پر واقع نجی فوڈ فیکٹری میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اٴْٹھی، فیکٹری میں کام کرنے والے 10 بچے جھلس گئے ،ْنگران صوبائی وزیر برائے لیبر اور انسانی حقوق میاں نعمان کبیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ،ْآگ لگنے کے باعث فیکٹری میں کام کرنے والے 10 کمسن بچے بٴْری طرح سے جھلس گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کے مطابق جھلسنے والوں میں سے 4 بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ۔چائلڈ لیبر قوانین کی دھجیاں اٴْڑنے کے باوجود خواب خرگوشی کے مزے لینے میں مصروف لیبر ڈیپارٹمنٹ کو اس واقعہ کے سرزد ہونے کے بعد ہوش آگئی اور فیکٹری کے مالک عامر نامی شہری کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس کے حوالہ کر دیا گیا جبکہ لیبرقوانین کی پاسداری نہ ہونے کی وجہ ڈائریکٹر لیبر نے ماہ رمضان میں اضافی ڈیوٹیوں کو قرار دیدیا

متعلقہ عنوان :