ملائیشیاکے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کا قریبی ساتھی گرفتار

42سالہ شخص کو اینٹی کرپشن آفس کے ہیڈکوارٹرز میں سوال جواب کے بعد گرفتار کرلیاگیا

پیر 25 جون 2018 15:30

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ملائیشیا میں سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے ایک قریبی ساتھی کو کرپشن اسکینڈل کے تناظر میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کی نیوز ایجنسی کے مطابق 42 سالہ اس شخص کو ملائیشیا کے انسدادی بدعنوانی کے ادارے کے ہیڈکوارٹرز میں سوال جواب کے بعد گرفتار کیا گیا۔ اس شخص کا نام تاہم ظاہر نہیں کیا گیا۔ نجیب رزاق پر الزام ہے کہ وہ ریاستی فنڈ میں ساڑھے چار بلین ڈالرز کی خرد برد کے مرتکب ہوئے تاہم وہ اس کی تردید کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :