کسانو ں کی ترقی اور خوشحالی زرعی سائنسدانوں کے جاری منصوبہ جات سے براہ راست وابستہ ہے، سیکرٹری زراعت پنجاب

پیر 25 جون 2018 21:57

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) سیکرٹری زراعت پنجاب ڈاکٹر واصف خورشید نے کہا ہے کہ کسانو ں کی ترقی اور خوشحالی زرعی سائنسدانوں کے جاری منصوبہ جات سے براہ راست وابستہ ہے، ان منصوبوں کی بروقت تکمیل ہی اصل میں کسان کی خدمت ہے ، انھوں نے زرعی سائنسدان پرفصلوں کی ایسی اقسام دریافت کرنے پر زور دیا جوجاری موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ہوں اور کسان ان کی کاشت سے زیادہ سے زیادہ منافع کما سکیں، انہوں نے کہا کہ زرعی سائنسدانوں کا کردار زراعت کی ترقی میں انتہائی اہم ہے ، اب تک کم وسائل کی دستیابی کے باوجود زرعی سائنسدانوں نے پوری دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے، دیانتداری سے فرائض انجام دینے والے افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انھیں تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے تاکہ کارکردگی میں مزید بہتری آسکے، زرعی سائنسدانوں کو ریسرچ کی غرض سے بیرون ملک بھی بھیجا جا رہا ہے تاکہ ریسرچ کے کام کو بین الاقوامی ڈیمانڈ کے مطابق ہم آہنگ کیا جا سکے ، سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زرعی سائنسدان اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں اور فصلوں کی ایسی اقسام کی دریافت کریں جو زیادہ گرمی اور سردی کو برداشت کر سکیں، انھوں نے مزید کہا کہ کسان سے رشتہ جوڑے رکھنے کیلئے زرعی توسیعی کے کارکنان بھی قابلِ ستائش ہیں جو کسان کے کھیت میں جا کر ان کے مسائل کوحل کرتے ہیں اور زراعت میں ہراول دستہ کے طور پرملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں، سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ کاشتکار کی خدمت محکمہ زراعت پنجاب کا نصب العین ہے اور انشااللہ محکمہ زراعت پنجاب پوری تندہی سے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے اقدامات جاری رکھے گا ۔

متعلقہ عنوان :