لالک جان شہید نائٹ فٹ سال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شاہین کلب ڈومیال کی ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کرلی

پیر 25 جون 2018 22:32

لالک جان شہید نائٹ فٹ سال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شاہین کلب ڈومیال ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) برادر سپورٹس کمیٹی گلگت کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 گلگت میں منعقدہ فرسٹ لالک جان شہید نائٹ فٹ سال ٹورنامنٹ 2018 کے فائنل میچ میں شاہین کلب ڈومیال کی ٹیم نے جی ایف سی کی ٹیم کو کانٹے دار مقابلے کے بعد پینلٹی ککس میں 5 گول کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

فائنل میچ میں شاہین کلب ڈومیال کے ببلو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ جبکہ حماد کومین آف دی سیریز کا ایوارڈ اور باشاہ کلب بسین کے زین بھاتجان کو سپیشل انعام دیا گیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سپیشل کواڈینٹر برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شہزادہ حسین مقپون تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گلگت کے جنرل سیکریٹری ریاض احمد و دیگر مہمانوں میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے میڈیا کوارڈنیٹر حبیب الرحمن ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری وزیر محمد اصغر،سابق معروف فٹ بالر والایت خان ،سابق صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گلگت شرافت علی، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے میڈیا سیل کے انچارچ کمال حسین اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی شہزادہ حسین مقپون نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سپورٹس کمیٹی کے منتظمین کو مبلغ 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ ونر ٹیم کے لئے تین ہزار اور رنر اپ ٹیم کے لئے دو ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ اختتامی تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی شہزادہ حسین مقپون نے جیتنے والی ٹیم کو کپ دیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے واضح رہے کہ سپورٹس کمیٹی کی طرف سے فاتح ٹیم کو نقد 10 ہزار اور رنر اپ ٹیم کو پانچ ہزار دئیے۔