ایماندار اور محنتی لوگوں کو آگے لاکرعوام دوست پولیس کلچر پرموٹ کرناہے، ڈی پی او ساہیوال

پیر 25 جون 2018 23:54

ساہیوال۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال غلام مبشر میکن نے کہاہے کہ محکمہ پولیس ہمارے لئے ماں کا درجہ رکھتاہے ،ہمیں اس کے تقدس اور وردی کے وقار کا ہر صورت خیال رکھناہے، ایماندار اور محنتی لوگوں کو آگے لاکرعوام دوست پولیس کلچر کو پرموٹ کرناہے، وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، انہوںنے کہاکہ پولیس میں موجودہ تبادلے آئندہ الیکشن کے پرامن اورمنصفانہ انعقاد کے تنا ظرمیںکیے جا رہے ہیں ،لہذا اس سلسلہ میں آپ مکمل غیرجانبدار رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن اداکریں اور لوگوں سے عزت اور اخلاق سے پیش آئیں ، انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے مقدمات کا اندراج بالکل نہیں کیاجائے گا، خداخوفی کواپنا شعار بنائیں، اگر ہم غلط کریں گے تو اس کی سزا دنیا اور آخرت میں ضرور ملے گی، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے موئثر حکمت عملی ترتیب دیکران کیخلاف کریک ڈائون شروع کیا جائے۔