برطانوی شہزادہ ولیم اسرائیل پہنچ گئے

منگل 26 جون 2018 11:20

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) برطانوی شہزادہ ولیم اسرائیل پہنچ گئے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے کسی رکن کا یہ پہلا سرکاری دورہ اسرائیل ہے۔ شہزادہ ولیم اپنے اس چار روزہ دورے کے دوران یروشلم اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ اس دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسرائیل روانگی سے قبل شہزادہ ولیم نے اردن کے تاریخی مقام جرش میں شامی پناہ گزینوں کے ایک گروپ سے ملاقات بھی کی تھی۔ اس موقع پر اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اردن میں قریب ساڑھے چھ لاکھ شامی مہاجرین پناہ گزین مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :