پریانکا چوپڑا اور نک جونز چھٹیاں گزار گواروانہ ہوگئے

پریانکا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا اور کزن پرینیتی چوپڑا کو بھی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا

منگل 26 جون 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) بالی وڈ اور ہالی وڈ میں کامیابیوں کی جھنڈے گاڑنے والی پریانکا چوپڑا اوران کے دوست نِک جونز کے درمیان دوستی کے آج کل خوب چرچے ہیں جبکہ ان کی شادی کے بھی قصے خوب گردش کر رہے ہیں جن کی بھارت میں آنے کے بعد اب نئی تصاویر منظرِ عام پر آگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے ہاتھ تھامے پریانکا اور نک ایئر پورٹ پر دیکھے گئے ہیں جو گوا چھٹیوں کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ پریانکا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا اور کزن پرینیتی چوپڑا کو بھی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :