بریگزٹ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے برطانیہ کا وائٹ پیپر تیار

برطانوی کابینہ میں کشیدگی کے پیش نظر اجلاس شہر سے باہر چیکرز میں منعقد ،تھریسامے بریف کریںگی

منگل 26 جون 2018 11:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) بریگزٹ معاملے پر برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا وائٹ پیپر تیار ہوگیا لیکن اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔برطانوی کابینہ میں کشیدگی کے پیش نظر اجلاس شہر سے باہر چیکرز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں و زیرا عظم کابینہ ارکان کو بریگزٹ معاملے کی تفصیلات پربریفنگ بھی دیں گی۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بریگزٹ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تھریسامے کا وائٹ پیپر تیار کرلیا گیا ہے،برطانوی کابینہ میں کشیدگی کے پیش نظر اجلاس شہر سے باہر چیکرز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں و زیرا عظم کابینہ ارکان کو بریگزٹ معاملے کی تفصیلات پربریفنگ بھی دیں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چیکرز سے استعفے دے کر نکل جائیں گے۔دوسری طرف ایک کابینہ رکن نے بریگزٹ معاملے پر تبصرہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس ایک پاجامہ پارٹی کی مانند ہوگا۔واضح رہے کہ اجلاس کے چند روز بعد یورپی یونین کی اہم سربراہی کانفرنس بھی منعقد ہونی ہے۔

متعلقہ عنوان :