سویڈن میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے پر تین مہاجرین کو قید کی سزا

دو افراد کو دو، دو ،تیسرے کو ایک سال تین ماہ سزا،تینوں افرادسویڈن میں سیاسی پناہ کے متلاشی ہیں

منگل 26 جون 2018 12:50

سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) سویڈن کی ایک عدالت نے ان تین افراد کو قید کی سزا سنا دی ہے جنہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں ایک یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ تینوں افراد سویڈن میں سیاسی پناہ کے متلاشی ہیں۔

(جاری ہے)

ان تینوں نے کئی دیگر افراد کے ساتھ مل کر گوٹنبرگ میں واقع ایک سیناگاگ اور اس کے باہر گھڑی گاڑیوں پر جلتی ہوئی مشعلیں پھینکی تھیں جس سے معمولی نقصان ہوا۔ عدالت نے دو افراد کو دو دو برس اور تیسرے کو ایک سال تین ماہ کی سزائے قید سنائی ہے۔ ان میں سے دو کا تعلق شام جبکہ تیسرے کا فلسطینی علاقے غزہ پٹی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :