پولینڈ میں پر امن اجتماع کا حق شدید خطرے میں ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

منگل 26 جون 2018 13:40

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے متنبہ کیا ہے کہ یورپی ملک پولینڈ میں اجتماع کا حق خطرے میں ہے۔

(جاری ہے)

اپنی ایک رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پابندیوں پر مبنی قانون سازی کے ساتھ پولیس کے سخت رویے، ہراساں کرنے اور قانونی کارروائیوں کے سبب پولینڈ میں پر امن احتجاج کا حق خطرات کا شکار ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق پر امن احتجاج ایک حق ہے، تاہم پولینڈ میں اسے شدید خطرات لاحق ہیں۔ دوسری طرف یورپی یونین بھی اس حوالے سے تحقیقات کا ارادہ رکھتی ہے کہ پولینڈ کی حکومت عدلیہ کی آزادی کو محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے یا نہیں۔