خواتین انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقریبا 14ہزار 500 مائوں بہنوں بیٹیوں کی مدد کی ، انکی دعائوں سے تبدیلی لے کر آئیں گے، رہنما تحریک ا نصاف ندیم افضل چن کا ٹویٹ

منگل 26 جون 2018 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک ا نصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ خواتین انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقریبا 14ہزار 500 مائوں بہنوں بیٹیوں کے لئے مالی امداد کا بندوبست کروایا، انکی دعائوں سے ہم تبدیلی لے کر آئیں گے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ تقریبا 14ہزار 500 مائوں بہنوں بیٹیوں کے لئے اس وقت کے خواتین انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد کا بندوبست کروایا۔ انہی کی دعائوں کی بدولت ہم تبدیلی لے کر آئیں گے اور نیا پاکستان بن کر رہے گا۔