جرمنی، اسامہ بن لادن کے مبینہ محافظ کو ملک بدری کا پروانہ تھما دیا، سیاسی پناہ کی درخواست مسترد

منگل 26 جون 2018 14:21

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) جرمنی نے اسامہ بن لادن کے مبینہ محافظ کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا، محافظ کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے اسامہ بن لادن کے مبینہ محافظ کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا، محافظ کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق جرمن حکام نے ایک 42 سالہ تیونسی باشندے کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پر شبہ ہے کہ اس نے القاعدہ کے سابق بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے باڈی گارڈ کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔ جرمن حکام سمیع اے نامی اس شخص کو تیونس ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سمیع کی طرف سے جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی اور اسے سکیورٹی کے حوالے سے ایک خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم ان رپورٹس پر عوامی رد عمل سامنے آیا تھا کہ اس شخص کو اس کے ملک میں واپس نہیں بھیجا جا سکتا کیونکہ اسے وہاں تشدد کا سامنا ہو سکتا ہے۔