پاپوا نیوگنی، پولیو وائرس کی تصدیق،

مزید پھیلائو کو روکنا اولین ترجیح ہے، عالمی ادارہ صحت

منگل 26 جون 2018 14:21

پورٹ موریسبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) عالمی ادارہ صحت نے پاپوا نیو گنی میں پولیو کے لوٹ آنے کی تصدیق کردی، رواں برس 6سالہ بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاپوا نیو گِنی میں 18 برس کے وقفے کے بعد پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ اس بات کی تصدیق عالمی ادارہ صحت اور اس ملک کی حکومت کی طرف سے کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق صوبہ موروبے میں ایک چھ سالہ بچے میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق رواں برس اپریل میں ہوئی تھی جبکہ اسی باعث معذوری کی تصدیق مئی میں ہوئی۔ اسی علاقے کے دو دیگر صحت مند بچوں میں بھی پولیو کے وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جو اس وائرس کے پھیلا ئوکی علامت ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مزید بچوں کو اس وائرس سے بچانا اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :