ایشیا کپ رواں برس ستمبر میں شروع ہوگا

لیثررلیگس نیشنل چمپئن شپ کا پرسوں سے آغازہوگا

منگل 26 جون 2018 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) لیژر لیگس سیون اے سائیڈنیشنل چمپئن شپ کا بلوچ مجاہد فٹبال اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر پرسوں 28جون سے آغاز ہوگا ،ْ ابتدائی روز گروپ میچز 29جون کو دونوں سیمی فائنلز جبکہ 30جون کو پاکستان کا وہ تاریخی دن ہوگا جب فائنل کی فاتح بحیثیت نیشنل چمپئن لیثررلیگس ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کرکے پٴْرتگال کے شہر لسبن کا رخ کرے گی۔

(جاری ہے)

ورلڈگروپ کے چیئرمین محمود ٹرنک والا کی کوششوں سے گزشتہ سال مارچ میں لیثرر لیگس کوانگلینڈ، امریکا، اسکاٹ لینڈ ودیگر ممالک کے بعد پاکستان میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔لیژر لیگس کے چیف آپریشن آفیسر سید اسحق شاہ کے مطابق ہم نے مربوط حکمت عملی اور شب و روز محنت کے بعد اپنی ٹیم کی مدد سے لیثرر لیگس کو کامیابی کے اس راستہ پر ڈال دیا جس کی کوئی تمنا ہی کرسکتا ہے۔

ورلڈ گروپ کے پریذیڈنٹ شاہ زیب ٹرنک والا نے لیثررلیگس کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کیا جب انہوں نے دنیا کے 52ممالک کے ہمراہ انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کی بنیاد رکھی اور الیکشن میں وائس پریذیڈینٹ کی نشست پر بلامقابلہ کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل فٹبال میںقدم رکھنے کا ایک نادر موقع فراہم کیا۔