ماہرین زراعت کی جوار کے لیے کھادوں کافی ایکڑ متناسب استعمال کرنے کی ہدایت

منگل 26 جون 2018 15:57

فیصل آباد۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو جوار کے لیے کھادوں کا فی ایکڑ متناسب استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے،کاشتکار چارے والی فصل کو بوقت بوائی دو بوری نائٹروفاس اور دوسرے پانی کے ساتھ آدھی بوری یوریا ڈالیں جبکہ بیج والی فصل کیلئے ایک بوری ڈی اے پی ، ایک بوری پوٹاش اور دوسرے پانی کے ساتھ آدھی بوری یوریا ڈالنے کے بھی مفید نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ چارے والی فصل کو ماہ جولائی سے وسط اگست تک جبکہ بیج والی فصل کو وسط جولائی تک کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار بوائی سے قبل 3یا 4ٹرالی گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ یکساں بکھیر کر کھیت میں ہل چلاتے ہوئے زمین میں ملادیں اور اگر فصل کی حالت اچھی ہو تو دوسرے پانی کے ساتھ یوریا کے استعمال میں بچت کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بارانی علاقوں میں تمام کھاد بوائی سے پہلے زمین کی تیاری کے وقت بھی ڈالی جاسکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :