مالی، شکاریوں نے 32عام شہریوں کو ہلاک کر دیا

منگل 26 جون 2018 16:03

بماکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) افریقی ملک مالی میں روایتی شکاریوں نے 32عام شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک مالی میں روایتی شکاریوں نے ایک دیہات کا محاصرہ کرتے ہوئے 32عام شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں کا تعلق فولا نسل سے بتایا گیا ہے۔خبر کے مطابق ،جس گاں پر حملہ کیا گیا اس کا نام کوماگا ہے جو کہ وسطی مالی میں واقع ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ روایتی شکاریوں نے تلاش کر کے فولا آبادی کو نشانہ بنایا ۔ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ فلانی یا فولا مغربی افریقہ اور ساحلی علاقے کا سب سے بڑا نسلی گروہ ہے۔

متعلقہ عنوان :