بھارت، گارڈ آف آنر کے دوران فوجی جوان بے ہوش ،مودی کی مذکورہ نوجوان کو صحت کا خیال رکھنے کی ہدایت

منگل 26 جون 2018 17:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) سیشلز کے صدر ڈینی فار کو صدارتی محل میں گارڈ آف آنر دیئے جانے دوران بھارتی فضائیہ کا نوجوان بے ہوش ہو گیا،مودی نے مذکورہ نوجوان کو صحت کا خیال رکھنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دار الحکومت میں سیشلز کے صدر ڈینی فار کو صدارتی محل میں گارڈ آف آنر دیئے جانے کے دوران ہندوستانی فضائیہ کا جوان گرمی کے باعث بیہوش ہوکر گرپڑا۔ فاراپنے پہلے دورے پر ہندوستان آئے ہوئے ہیں۔ صدارتی محل میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سیشلز کے صدرکا استقبال کیا۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد مودی مذکورہ جوان کے پاس پہنچے اور صحت کا خیال رکھنے کی ہدایت کی بعد ازاں اپنی رہائش کی طرف روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :