این پی آئی ڈبلیو ٹنڈو محمد خان کے درجنوں ملازمین کی برطرفی کیخلاف الفتح چوک پر کیمپ لگا کر بھوک ہڑتال

منگل 26 جون 2018 17:19

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) واٹر مینجمنٹ ( این پی آئی ڈبلیو) ضلع ٹنڈو محمد خان کے درجنوں ملازمین نے برطرفی کے خلاف الفتح چوک پر کیمپ لگا کر بھوک ہڑتال کی، اس موقع پر ساجد علی میمن ، محمد علی میمن، نجیب علی خاصخیلی، عابد علی مشوری اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم گزشتہ چھ سالوں سے اوٹر مینجمنٹ بورڈ میں راڈ مین، چوکیدار، نائب قاصد اور ڈرائیوروں کی سیٹ پر 73ملازمین کام کر رہے تھے، کہ ہمیں برطرف کر دیا گیا ہے، اور ہمیں تنخواہوں سے بھی محروم کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہم غریب لوگ فاقاکشی میں مبتلا ہو گئے ہیں، اس کمر توڑ مہنگائی میں بڑی مشکل سے گذارا ہوتا ہے، اور ہمیں نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہمارے حالات اور بھی زیادہ خراب ہو گئے ہیں، انہوں نے نگران وزیراعلیٰ سندھ اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر ہمارے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :