Live Updates

زلفی بخاری کے والدنیب کی تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش ، آف شور کمپنیوں سے متعلق ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی

انہیں تحریری سوالنامہ دیا گیا، زلفی بخاری (کل) نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے

منگل 26 جون 2018 17:43

زلفی بخاری کے والدنیب کی تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش ، آف شور کمپنیوں سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے والد واجد بخاری نیب کی تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش گئے ۔واجد بخاری سے آف شور کمپنیوں سے متعلق ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں تحریری سوالنامہ بھی دیا گیا۔ زلفی بخاری (کل) بدھ کو دوبارہ نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق بیٹے کے بعدزلفی بخاری کے والد واجد بخاری نیب راولپنڈی کے دفترپیش ہوئے۔نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے واجد ضیا سے اڑھائی گھنٹے تک چھ آف شورکمپنیوں اور زرائع آمدن سے متعلق سوالات کئے۔واجد بخاری سے پوچھا گیا کہ آف شورکمپنیاں قائم کرنے کے لئے سرمایہ کہاں سے آیا۔تفتیشی ٹیم نے واجد بخاری کو تحریری سوالنا مہ بھی دیا۔

(جاری ہے)

نیب دفتر سے روانگی کے موقع پرزلفی بخاری کے والد واجد بخاری نے نیب میں پیشی کو معمول کی کارروائی قرار دیے کرصحافی کے سوال کو ٹال دیا اور کہا کہ گپ شپ کے لئے آیا تھا مجھے چائے اور کافی بھی پیش کی گئی صحافی کے دوبارہ سوال پر واجد بخاری نے کہا کہ آپ نے بھی چائے پینی ہے تو نیب دفتر کے اند ر چلیں جائیں۔آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کے لئے نیب نے زلفی بخاری کو بدھ کو دوبارہ طلب کررکھا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات