حسین نواز نے برطانوی اخبار کی رپورٹ کومسترد کردیا

برطانوی اخبارمیں جن پراپرٹیزکا ذکرہے وہ اب شریف خاندان کی ملکیت نہیں، حسن نوازنےکاروبارکیا تھا، لیکن اب وہ پراپرٹیزان کی بھی ملکیت نہیں ہیں۔سابق وزیراعظم کے صاحبزدے حسین نواز کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 جون 2018 18:05

حسین نواز نے برطانوی اخبار کی رپورٹ کومسترد کردیا
لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ برطانوی اخبارمیں جن پراپرٹیزکا ذکرہے وہ اب شریف خاندان کی ملکیت نہیں، لندن پراپرٹیزکا کاروبارحسن نوازنے کیا تھا، لیکن اب وہ پراپرٹیزحسین نوازکی بھی ملکیت نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازنے لندن میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرزآج بیگم کلثوم نوازکا معائنہ کرکے مزید علاج کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرزنے وینٹی لیٹرسے ہٹانے کا فیصلہ فی الحال مؤخرکردیا ہے۔ حسین نواز نے برطانوی اخبار کی رپورٹ کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹیزکا کاروبارحسن نوازنے کیا تھا، لیکن اب وہ پراپرٹیز ان کی بھی ملکیت نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبارمیں جن پراپرٹیزکا ذکرہے وہ اب شریف خاندان کی ملکیت نہیں۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی ان متنازع پراپرٹیز کومسترد کیا تھا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ جو لندن پراپرٹیز کا پروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ کرتے رہیں۔ جو پروپیگنڈہ کررہے ہیں، وہ جانیں ان کا کام جانے۔ واضح رہے برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں موجود 4 فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت میں ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف1993ء سے جب بھی وہ لندن آتے ہیں تو انہیں فلیٹوں میں قیام کرتے ہیں جن کی مالیت کم از کم 7 ملین پاؤنڈ ہے۔ رپورٹ میں شریف خاندان کی فلیٹوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں اور ساتھ میں ان کی مالیت بھی بتائی گئی ہے۔شریف خاندان نے لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں محلات بنا رکھے ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نے چار پرتعیش ترین اپارٹمنٹس پر مشتمل محل تعمیر کیا۔