لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے نوجوان قتل

منگل 26 جون 2018 19:45

سرگودھا۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) تھانہ سٹی پولیس کی حدودمیں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز واٹر سپلائی روڈ کے قریب اقبال کالونی کا رہائشی سمیع اللہ کا اپنے کز ن وقاص کے ساتھ لین دین کے معاملے پر تلخ کلامی ہوگئی جس کی رنجش پر وقاص اور دونامعلوم افراد نے سمیع اللہ پر فائرنگ کر دی جس کے باعث نوجوان سمیع اللہ ولد محمد اشرف شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئی اورنعش کو قبضہ میںلے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودہا منتقل کر دیا گیا ،ملزم محمد وقا ص اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔