بحیثیت ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار کے عوام کے لئے جو کیا وہ زمینی حقائق رکھتے ہیں ، آغا شکیل احمد درانی

منگل 26 جون 2018 19:48

خضدار۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی 39 خضدار نال آغا شکیل احمد درانی نے کہا ہے کہ ہم بڑے دعوے نہیں کرتے اور نہ ہی ہم کاغذی ترقی کی بات کرتے ہیں میں نے بحیثیت ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار کے عوام کے لئے جو کیا وہ زمینی حقائق رکھتے ہیں ،خضدار سے ووٹ لیکر خضدار کے عوام کو نظر انداز کیا گیا اب ہم خضدار کے عوام خصوصاً نوجوانوں میں یہ شعور پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ خضدار کے مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ عوام اپنی خدمت کا موقع ہمیں فراہم کریں۔

ان خیالات کا ظہار انہوں نے ملگزار ،فقیر آباد ،کوشک ،اور خیرواہ سمیت مختلف علاقوں میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اور آغا شکیل احمد دورانی کی حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تقریبات سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں سردار بلند خان غلامانی ،ماسٹر عبدالخالق غلامانی ،جاوید احمد سوز ،بشیر احمد جتک،سردار عزیز محمد عمرانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ ملگزار کے تقریب میں سردار زادہ میر اخلاق احمد خدرانی و دیگر معززین بھی موجود تھے حلقہ پی بی 39 خضدار نال سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار آغا شکیل احمد دورانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی و خوشحالی کا خوش نماء نعرہ دے کر خضدار کے عوام کو حقیقی ترقی سے محروم رکھنے اور یہاں سے ووٹ لے کر عمومی طور پر پورا حلقہ اور خصوصی طور پر خضدار کو نظر انداز کرنے والے نمائندوں کا اب احتساب کا وقت آ گیا ہے اور خضدار میں احتسابی عمل کا آغاز ہو چکا ہے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی مختلف علاقوں سے ہماری پارٹی میں شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ اب خضدار کے عوام یہ جاننے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ عملی کام کرنے والے کون اور خوشنماء نعرہ لگا کر ووٹ لینے والے کون ہیں مسلسل نظر انداز ہونے والے خضدار کے نوجوانوں بزرگوںاور تعلیم یافتہ سرکل میں یہ شعور آ گیا ہے کہ اب خوشنماء نعرے لگانے والوں کو نہیں بلکہ خضدار ی کو ووٹ دیا جائے گا تا کہ خضدار کی ترقی کو ممکن اور مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے میں نے بحیثیت ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار اپنی محدود وسائل میں رہ کر خضدار کے لئے جو ترقیاتی اسکیمات ترتیب دی جو واٹر سپلائی اسکیمات لگائے ،یہ سب زمینی حقائق رکھتے ہیں اگر عوام نے آنے اپنی خدمت کا موقع فراہم کیا تو اس کا تسلسل جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا میں خضدار کے عوام کا مشکور ہوں کہ وہ دن بہ دن بڑی تعداد میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :