گورنرخیبرپختونخواکا پاک فضائیہ کے دوپائلٹوں کی شہادت پراظہارافسوس

منگل 26 جون 2018 20:18

گورنرخیبرپختونخواکا پاک فضائیہ کے دوپائلٹوں کی شہادت پراظہارافسوس
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے منگل کے روز پشاور میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارہ کے حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے حادثے میں دونوں پائلٹ کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

گورنرنے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔