Live Updates

ہم فرشتے نہیں انسان ہیں،ہم سے غلطیاں ہوتی ہیں، شریف برادران یا تو شوکت خانم پر حملہ کرتے ہیں یا میری ذاتی زندگی پر ، (ن) لیگ کو شکست دینے کیلئے ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے ، شریف برادران ہی کتاب اور چوہدری افتخار کے پیچھے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 26 جون 2018 20:52

ہم فرشتے نہیں انسان ہیں،ہم سے غلطیاں ہوتی ہیں، شریف برادران یا تو شوکت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم فرشتے نہیں انسان ہیں،ہم سے غلطیاں ہوتی ہیں، شریف برادران یا تو شوکت خانم پر حملہ کرتے ہیں یا میری ذاتی زندگی پر ، (ن) لیگ کو شکست دینے کیلئے ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے ، شریف برادران ہی کتاب اور چوہدری افتخار کے پیچھے ہیں۔

منگل کو اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہم فرشتے نہیں انسان ہیں،ہم سے غلطیاں ہوتی ہیں، شریف برادران یا تو شوکت خانم پر حملہ کرتے ہیں یا میری ذاتی زندگی پر ، (ن) لیگ کو شکست دینے کیلئے ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے ، شریف برادران ہی ریحام خان کی کتاب اور چوہدری افتخار کے پیچھے ہیں۔ دریں اثناء عمران خان نے پارٹی میں گروپنگ کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پارٹی میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے گروپس موجود ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک بار جب پی ٹی آئی کی حکومت آجائے گی تو گروپنگ کا خاتمہ ہوجائیگا ۔عمران خان نے مزید کہا کہ وہ اقتدار میں آئے تو ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کریں گے کیونکہ یہ عمل کرپشن کو پروموٹ کرتا ہے ۔پی آئی اے کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر ان کی حکومت آئی تو وہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات