امتیاز رشید صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست قابل سماعت قرار

لاہور ہائی کورٹ نے کیس سے متعلق مزید دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی

منگل 26 جون 2018 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز رشید صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز رشید صدیقی کو میرٹ کی بجائے سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل کا عہدہ آئینی ہے مگر تعیناتی غیر آئینی طریقے سے کی گئی، انہوں نے بتایا کہ نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انتیاز رشید صدیقی میرٹ پر پورا نہیں اترتے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز رشید صدیقی کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کی بنا پرعہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے،جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔