مون سون سیزن میں شہر میں صفائی کیلئے ورکرز کی اضافی نفری تعینات کر کے مختلف شفٹوں میں فرائض تفویض کیئے جائیں،مئیر راولپنڈی کی ہدایت

منگل 26 جون 2018 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و مئیر راولپنڈی سردار محمد نسیم خان نے ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل کو ہدایت کی ہے کہ مون سون سیزن میں بارشوںکے دوران شہر میں صفائی کیلئے ورکرز کی اضافی نفری تعینات کر کے مختلف شفٹوں میں فرائض تفویض کیئے جائیں،یہ ورکرز بارشوں کے دوران چوک ہونیوالے نالوں،نالیوں کو فوری طور پر کھولتے جائیں تاکہ شہر میں نکاسی کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو،سردار نسیم کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈی رضوان علی شیر دل نے جاوید کالونی،خیابان سرسید،آریہ محلہ،ڈھوک رتہ،ڈھوک نجو،صادق آبادسمیت شہر کے نشیبی علاقوں کا دورہ کرکے نالوں میں نکاسی کی صورتحال کا جائزہ لیا،سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامدبھی ہمراہ تھے ،جہاں جہاں رکاوٹیں پائی گئیں وہاں فوری طور پر صفائی کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں سے قبل شہر اور نالوں کی بروقت اور ہیوی مشینری سے صفائی کے باعث شہری نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے کسی بھی مسئلے سے دوچار نہیں ہونگے،ہر شہری اپنی زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے شہر اور نالوں کی صفائی میں ہمارا ہاتھ بٹائیں، متوقع بارشوں کے سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ورکرز کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی ہیں ، بارشوں کے پیش نظر نالوں کی صفائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کے تحفظ کیلئے نالوں کی صفائی کی ہر ممکن وسائل سے صفائی یقینی بنائیگی لیکن آپکے تعاون کے بغیر یہ کام ممکن نہیں،،ہمیں ملکر ہی اپنے شہر کو صاف ستھرا بنانا ہے اور بارشوں میں نقصانات سے بچنے کیلئے نالے ،نالیوں اور گلیوں کو صاف رکھنا ہے،صفائی کے حوالے کسی بھی قسم کی شکایت ہمیں ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پر درج کرائیں،ہم فوری طور پر اس شکایت کو دور کرنیکی کوشش کرینگے،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی کیلئے پر عزم و کوشاں ہے،آر ڈبلیو ایم سی کے تمام ملازمین صفائی نصف ایما ن ہے پر عمل پیرا ہیں، شہر کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :