قصور پولیس کی زیر حراست چوری کے مقدمہ میں نامزدملزم ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

منگل 26 جون 2018 22:47

قصور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پھولنگر تھانہ پولیس کی زیر حراست چوری کے مقدمہ میں نامزدملزم ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کیمطابق لاہور اچھرہ کا رہائشی محسن علی تعویز دھاگے کا کا م کرتا تھا کہ چند روز قبل اس نے پھولنگر کے رہائشی فلک شیر کے گھر سے دس تولے طلائی زیورات ، نقدی و دیگر سامان چوری کر لیا تھا، جس کیخلاف پولیس تھانہ پھولنگر نے فلک شیر کی مدعیت میںچوری کا مقدمہ محسن علی اور دیگر کیخلاف درج کر کے اسے گرفتار کر لیا اور گزشتہ روز پولیس اسے عدالت میں پیش کرنے کیلئے لیجا رہی تھی کہ راستے میں پولیس کے مطابق اسے ہارٹ اٹیک ہو گیا اور وہ پولیس کی حراست میں ہی دم تو ڑ گیا ، اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈی پی او قصور منتظر مہدی نے ڈی ایس پتوکی علی اختر انصاری کو حکم دے دیا ہے ۔