سعودی عرب، امارات اور کویت کا بحرین میں اقتصادی اصلاحات میں مدد کا اعلان

بحرینی حکام کے ساتھ منامہ کے مالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے میں معاونت کے حوالے سے بات چیت جاری

بدھ 27 جون 2018 12:08

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور کویت نے کہا ہے کہ وہ بحرین میں اقتصادی اصلاحات اور اس کے مالیاتی استحکام کے لیے عن قریب مشترکہ امدادی پروگرام کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق تینوں ممالک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بحرینی حکام کے ساتھ منامہ کے مالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے میں معاونت کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب۔ کویت اور متحدہ عرب امارات سمیت خطے کے دیگر برادر ممالک بحرین میں مالیاتی استحکام اور اقتصادی اصلاحات کو کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ امدادی پروگرام پرعمل درآمد کا جلد آغاز کریں گے۔